ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ایرانی و روسی صدور کی ملاقات،مختلف موضوعات پرغور

ایرانی و روسی صدور کی ملاقات،مختلف موضوعات پرغور

Wed, 02 Oct 2019 17:25:14    S.O. News Service

 ماسکو 2اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں ملاقات کی۔ایرانی صدارتی ذرائع  کے مطابق، اس ملاقات میں ایرانی جوہری معاہدیکے حوالے سے معاملات اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ روسی صدر نے کہا کہ فریقین کو باہمی مشاورت کے ذریعہ اس مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیے۔اس کے جواب میں ایرانی صدر نے بھی کہا کہ روس کا اس بارے میں کردار اہم رہا ہے۔ واضح رہے کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی دستبرداری اور تہران کے خلاف پابندیوں کے بحالی کے بعد سے واشنگٹن اور تہران کے مابین کشیدگی عروج پر ہے۔یاد رہے کہ ایران اور روس کو ایک دوسرے کے اہم اتحادی تصور کیا جاتا ہے۔


Share: